کھیل

پاکستانی کھلاڑی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے لفظوں میں ہنگامہ خیز کرکٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔ وہاں ہمیشہ کچھ نہ کچھ عجیب ہوتا رہتاہے۔ حال ہی میں بابراعظم نے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے لفظوں میں ہنگامہ خیز کرکٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔ وہاں ہمیشہ کچھ نہ کچھ عجیب ہوتا رہتاہے۔ حال ہی میں بابراعظم نے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ خبریں
رضوان کا محدود اوورس کا کپتان بننا تقریباً یقینی
بابر کے ناقص فام سے ناصرحسین بھی نالاں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

دریں اثناء رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ اول تو کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں ملی۔ دوسری جانب انہیں سنٹرل کنٹراکٹ سے محروم ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹراکٹ نہیں ملے گا۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو ابھی سنٹرل کنٹراکٹ نہیں ملنا ہے۔ معاہدہ ملنے میں تاخیر پر پاکستانی کرکٹرز بالکل خوش نہیں ہے۔ ’کرکٹ پاکستان‘ کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑی مرکزی رابطے کی غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے بورڈ سے کافی مایوس ہیں۔ 2023 میں سنٹرل کنٹراکٹ 2026 کیلئے کیاگیا تھا۔ اسی رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ 2023 کے ونڈے ورلڈکپ میں پاکستان کی کارکردگی نے پی سی بی کو ایک بار پھر معاہدہ پر نظرثانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ونڈے ورلڈکپ 2023 سے پاکستانی ٹیم خراب فارم سے گزر رہی ہے۔ ٹیم ونڈے ورلڈکپ میں سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکی۔

اس کے بعد 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیم بری حالت میں نظر آئی۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سوپر ایٹ تک بھی نہ پہنچ سکا۔ امریکہ اور ہندوستان سے ہارنے کے بعد ٹیم گروپ مرحلہ سے ہی باہر ہوگئی۔ اس کے علاوہ گذشتہ دنوں بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو ہوم ٹسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔ اس شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر مزید دباؤ آگیاہے۔

پاکستانی ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی اس وقت ناقص فارم سے بھی گزررہے ہیں۔ ا یسے میں کھلاڑیوں کو تنخواہ نہ ملنا ٹیم کیلئے کئی پریشانیاں کھڑا کرسکتاہے۔ پاکستانی ٹیم کو 7 اکتوبر سے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ ایسے میں تمام نگاہیں اس سیریز پر مرکوز ہیں گی۔