شمالی بھارت

پاکستان کی سیما حیدرنے مودی اور موہن بھاگوت کو راکھی بھیجی

سیما نے منگل کے دن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ میں نے یہ راکھیاں قبل ازوقت پوسٹ کردی ہیں تاکہ وہ وقت پر میرے پیارے بھائیوں تک پہنچ جائیں جن کے کندھوں پر اس ملک کی ذمہ داری ہے۔

نوئیڈا: پاکستانی شہری سیما حیدر نے منگل کے دن بتایا کہ اس نے رکھشا بندھن سے قبل وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیر داخلہ امیت شاہ‘ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر کو ”راکھیاں“ بھیجی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

جاریہ سال نیپال کے راستہ ہندوستان میں غیرقانونی داخل ہونے والی سیما حیدر نے کہا کہ اس نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی راکھیاں بھیجی ہیں۔ رکھشا بندھن کا تہوار 30  اگست کو منایا جانے والا ہے۔

سیما نے منگل کے دن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ میں نے یہ راکھیاں قبل ازوقت پوسٹ کردی ہیں تاکہ وہ وقت پر میرے پیارے بھائیوں تک پہنچ جائیں جن کے کندھوں پر اس ملک کی ذمہ داری ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ جئے سری رام‘ جئے ہند‘ ہندوستان زندہ باد۔

 ایک اور کلپ میں پاکستانی صوبہ سندھ کی 30 سالہ عورت کو اپنے بچوں کے ساتھ راکھیاں پیاک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پس منظر میں ”بھیا میرے راکھی کے بندھن کو نبھانا“ گیت بج رہا ہے۔ سیما حیدر اپنے عاشق سچن مینا کے ساتھ رہنے نیپال کے راستہ غیرقانونی طورپر ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔

 سچن مینا گریٹر نوئیڈا میں رہتا ہے۔ وہ مئی میں اپنے 4 بچوں کے ساتھ آئی تھی جن کی عمریں 7 سال سے کم ہیں۔ وہ ربوپورہ علاقہ میں خفیہ طورپر کرایہ کے مکان میں رہ رہی تھی۔

a3w
a3w