حیدرآباد
پیپر افشا بڑا واقعہ، ریونت ریڈی کا ردعمل بہتر: گورنر
گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کا لیک ہونا کافی بڑا واقعہ ہے اور وہ اس کو نہایت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہیں۔

حیدرآباد: گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کا لیک ہونا کافی بڑا واقعہ ہے اور وہ اس کو نہایت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہیں۔
آج کانگریس پارٹی کے وفد کی اس موضوع پر گورنر سے ہوئی ملاقات کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کی حساسیت اور نوجوانوں کے جذبات سے اچھی طرح واقف ہیں۔
میں روزانہ حکمران جماعت اور اپوزیشن قائدین کے تبصروں کا مشاہدہ کررہی ہوں۔
ریونت ریڈی کے تبصروں کو دیکھ رہی ہوں۔ ریونت ریڈی کا ردعمل کافی اچھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کی گئی نمائندگی کا جائزہ لیں گی اور قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد مناسب فیصلہ کریں گی۔