جرائم و حادثات

زنخہ سے شادی کرنے فرزند کے فیصلہ پر والدین کی خودکشی

بتایا جاتا ہے کہ سنیل کمار کے گزشتہ3برسوں سے ایک زنخہ سے تعلقات تھے، اور وہ خاتون سے شادی نہ پر بضد تھا۔ وہ، زنخہ کے ساتھ رہنے کیلئے رضا مند تھاجس کے سبب اس کے والدین سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اس مسئلہ پر سنیل کمار ایک بارخودکشی کی کوشش کی تھی۔

نندیال: آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں ایک 24سالہ فرزند کی جانب سے زنخہ سے شادی کرنے کی خواہش کے اظہار کے بعد درمیانی عمر کے ایک جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ نندیال ڈی ایس پی، پی سرینواس ریڈی کے مطابق فرزند سنیل کمار جس کے گزشتہ3برسوں سے ایک مقامی زنخہ سے تعلقات تھے، کے ساتھ جھگڑے کے بعد 45 سالہ سبا رائیڈو ار38 سالہ سرسوتی نے انتہائی قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

 بتایا جاتا ہے کہ سنیل کمار کے گزشتہ3برسوں سے ایک زنخہ سے تعلقات تھے، اور وہ خاتون سے شادی نہ پر بضد تھا۔ وہ، زنخہ کے ساتھ رہنے کیلئے رضا مند تھاجس کے سبب اس کے والدین سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اس مسئلہ پر سنیل کمار ایک بارخودکشی کی کوشش کی تھی۔

 پولیس نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ کمار نے 1.5لاکھ روپے خواجہ سراوں پر خرچ کئے اور وہ والدین سے مزید رقم دینے کا مطالبہ کررہا تھا۔ زنخہ کمیونٹی کے افر اد نے کمار کے والدین کی برسرعام توہین کی جس کے سبب رائیڈو اور سرسوتی تناؤ میں آگئے آخر کار اس جوڑے نے خودکشی کرلی۔