کھیل

پیرس اولمپک: بریک ڈانسر كیلئے افغان خواتین کو آزاد کرو نعرہ لکھنا مہنگا پڑا

عالمی ڈانسپورٹ فیڈریشن نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ منیزہ کو اپنے کپڑے پر سیاسی نعرہ لکھنے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

نئی دہلی: پیرس اولمپک میں افغانستان کی بریک ڈانسر منییزہ طالش کو اس وقت نا اہل قرار دے دیا گیا جب انہوں نے بریکنگ رُوٹین کے دوران اپنے اسکارف پر افغان خواتین کو آزاد کرو کے نعرہ کی نمائش کی۔

متعلقہ خبریں
خاتون باکسر لولینا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر، باکسنگ مقابلوں میں ہندوستانی چیلنج ختم
عمران خان اور نواز شریف کو پاکستانی سپریم کورٹ کی رولنگ سے بڑی راحت
شاہ محمود قریشی اپنے گڑھ ملتان سے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان

اس طرح کا رویہ پیرس اولمپک کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے منیزہ کو اپنے رویہ کی قیمت چکانی پڑی اور انہیں پری کوالیفائر مقابلہ كیلئے نا اہل قرار دے دیا گیا۔

اسپین میں رہنے والی منیزہ طالش پیرس 2024 کھیلوں میں پناہ گزیں اولمپک ٹیم کی رکن ہیں۔ 21 سالہ منیزہ کے احتجاجی مظاہرہ کا مقصد اپنے ملک میں طالبان حکومت کے تحت خواتین کی حالت زار پر عالمی پیمانے پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔

ویسے ان کا پری کوالیفائر مقابلہ نیدرلینڈ کی انڈیا سائیجو کے خلاف تھا۔ عالمی ڈانسپورٹ فیڈریشن نے اس سلسلے میں جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ منیزہ کو اپنے کپڑے پر سیاسی نعرہ لکھنے کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ آئی او سی نے افغان ایتھلیٹ کو پناہ گزیں اولمپک ٹیم کے تحت حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے یہ صاف کر دیا تھا کہ پیرس کھیلوں كیلئے کسی بھی طالبانی افسران کو منظوری نہیں دی جائے گی۔

a3w
a3w