سوشیل میڈیا
25 اکتوبر کو جزوی سورج گہن
جزوی سورج گہن جو جاریہ سال کا دوسرا گہن ہے ہندوستان کے عروس البلاد کولکتہ میں کچھ دیر دکھائی دے گا۔ یہ فلکیاتی صورتِ حال ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں دکھائی دے گی۔
حیدرآباد: 25 اکتوبر کو جزوی سورج گہن واقعہ جس کا نظارہ یوروپ، مغربی ایشیاء اور شمالی مشرقی افریقہ کے بعض حصوں میں کیا جائے گا، سورج، چاند اور زمین ایک ہی خط میں آنے سے یہ فلکیاتی واقعہ پیش آئے گا۔ دوپہر دیر گئے اندھیرا ہونے سے قبل سورج گہن کا آغاز ہوگا، جو کئی مقام سے دکھائی دے گا۔
چاند جب سورج اور زمین کے درمیان ایک ہی خط سے گزرتا ہے جزوی سورج گہن پیش آتا ہے۔ جزوی گہن کے دوران اتنا اندھیرا نہیں چاہتا جتنا مکمل سورج گہن کے دوران چھاتا ہے۔
جزوی سورج گہن جو جاریہ سال کا دوسرا گہن ہے ہندوستان کے عروس البلاد کولکتہ میں کچھ دیر دکھائی دے گا۔ یہ فلکیاتی صورتِ حال ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں دکھائی دے گی۔ شمالی مشرقی ہندوستان میں گہن کا نظارہ نہیں کیا جاسکے گا کیوں کہ وہاں سورج اس وقت غروب ہوجائے گا۔