بین الاقوامیسوشیل میڈیا

چلی کے جنگلات میں بھیانک آگ، 13 ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیوز

چلی کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ پھیلتی جا رہی ہے، آتش زدگی کے باعث اب تک 13 ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 35 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر ہو گیا۔

سانتیاگو: چلی کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ پھیلتی جا رہی ہے، آتش زدگی کے باعث اب تک 13 ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 35 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں جنگلات کی آگ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، چلی حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ دہکتے شعلوں نے 14 ہزار ہیکٹر (35 ہزار ایکڑ) رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، سیکنڑوں مکانات خاکستر ہو چکے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً 310 میل جنوب میں واقع بایوبیو کے قصبے سانتا جوانا میں فائر فائٹر سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے، جب کہ لااراکانیا کے جنوبی علاقے میں ہنگامی مدد کرنے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ اور ایک مکینک ہلاک ہو گیا۔

چلی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق آگ 39 مقامات پر لگی ہوئی ہے، اور اس کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے اور شعلے اتنے بلند ہیں کہ آسمان سرخ ہو گیا ہے۔

https://twitter.com/Brave_spirit81/status/1621589537624408064?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621589537624408064%7Ctwgr%5Ebe4cd17e3fa5048b20cabaac57679f18c0b1ef09%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fblazetrends.com%2Fterrible-wildfires-in-chile-13-dead-heartbreaking-videos%2F