تلنگانہ

ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت

ریونت ریڈی نے پارٹی کے لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں‘ پارلیمانی حلقہ کے انچارج‘پارٹی قائدین اور وزراء کو ہدایت دی ہے کہ 4جون کو متعلقہ حلقو ں اور ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر رائے شماری کے دوران پوری طرح چوکس رہیں بالخصوص جن حلقوں میں سخت مقابلہ ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پارٹی کے لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں‘ پارلیمانی حلقہ کے انچارج‘پارٹی قائدین اور وزراء کو ہدایت دی ہے کہ 4جون کو متعلقہ حلقو ں اور ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر رائے شماری کے دوران پوری طرح چوکس رہیں بالخصوص جن حلقوں میں سخت مقابلہ ہے۔

متعلقہ خبریں
ترقی اور بہبود میں مجھے نائیڈو سے مقابلہ کا موقع دستیاب: ریونت ریڈی
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

ان حلقوں کو نظرانداز نہ کریں اور یہ بات یار رکھنی چاہئے کہ پوسٹل بیالٹ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی ووٹنگ مشینوں کے ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی۔

چیف منسٹر آج زوم کانفرنس میں لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں‘حلقہ انچارج وزراء اور پارٹی قائدین سے خطاب کررہے تھے‘ انہوں نے پارٹی امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ حلقوں کے پولنگ مراکز پر پارٹی کے وفادار اور مخلص کارکنوں کو کاونٹنگ ایجنٹ مقرر کریں

اور انہیں ووٹوں کی گنتی کے دوران چوکسی اختیار کرنے اور کسی بھی شکوک و شبہات پر متعلقہ پرسائیڈنگ آفیسر سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت دیں اور گنتی کے ہر ایک راونڈ پر اپنی نظر رکھیں۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر ایک ایجنٹ کے پاس فارم 17 C کی فہرست ہونی چاہئے اگر ای وی ایم ووٹوں اور فارم 17 C کی فہرست میں ووٹوں میں فرق پایاگیا تو فوری متعلقہ انتخابی عہدیدار سے شکایت کریں اورہر ایک امیدوار کو چاہئے کہ وہ متعلقہ گنتی مراکز کا وقتاًفوقتاً جائزہ لیتے رہیں اور کاونٹنگ ایجنٹس سے ربط میں رہیں۔

ووٹوں کی گنتی ختم ہونے تک متعلقہ حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر سے ربط میں رہیں۔ سکریٹری اے آئی سی سی و انچارج کانگریس امور دیپاداس منشی بھی زوم کانفرنس میں شریک تھیں۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ کے تمام 17 پارلیمانی حلقوں پر مقابلہ کررہی ہے اور ریاست بھر میں 34 مراکز پر ووٹوں کی گنتی کا کل صبح8 بجے سے آغاز ہوگا۔ حیدرآباد و سکندرآباد پارلیمانی حلقہ کے 16 مراکز پر ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

a3w
a3w