متحدہ عرب امارات میں 2026 میں مسافر ریل خدمات کا آغاز
متحدہ عرب امارات میں مسافر ریل خدمات ’اتحاد ریل‘2026 میں شروع کی جائے گی۔جس کا پہلا اسٹیشن ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں واقع ہوگا۔ دبئی میڈیا آفس نے یہ بات بتائی ہے۔
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مسافر ریل خدمات ’اتحاد ریل‘2026 میں شروع کی جائے گی۔جس کا پہلا اسٹیشن ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں واقع ہوگا۔ دبئی میڈیا آفس نے یہ بات بتائی ہے۔
ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی سے فجیرہ تک ریلوے کا معائنہ کیا۔دبئی حکومت کی پریس سروس نے کہا کہ یہ سفر متحدہ عرب امارات کے قومی ریلوے نیٹ ورک کی ترقی اور آپریشن میں ایک تاریخی سنگ میل اور ایک اہم مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔
مسافر ٹرین کے 2026 میں تجارتی کام کاج شروع ہونے کی توقع ہے۔یہ ٹرینیں 400 افراد کی گنجائش پر مشتمل ہوں گی جو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
2030 تک مسافروں کی تعداد 36.5 ارب افراد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اتحاد ریل فی الحال متحدہ عرب امارات میں ایک قومی ریلوے نیٹ ورک بنا رہی ہے، جسے بالآخر دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ضم کر دیا جائے گا۔