حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا احتجاج

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین نے احتجاج کیا۔ سکندرآباد سے اوڈیشہ کے بیررم پورجانے والی اسپیشل ٹرین کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد مسافروں نے اچانک احتجاج شروع کردیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین نے احتجاج کیا۔ سکندرآباد سے اوڈیشہ کے بیررم پورجانے والی اسپیشل ٹرین کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد مسافروں نے اچانک احتجاج شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

احتجاجی مسافرین نے کہا کہ جس ٹرین کو جمعہ کی رات 8.15 بجے پہنچنا تھا،اسے ری شیڈول کرنے کے پیامات ان کو آخری لمحات میں ملے۔

ان پیامات میں کہاگیا کہ کہ اس ٹرین کو ہفتہ کی صبح 6 بجے تک ری شیڈول کر دیا گیا ہے جس پر وہ پر یشان ہو گئے۔

مشتعل مسافروں نے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا کیونکہ انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی کہ ٹرین کوری شیڈول کردیاگیا۔

انہوں نے شکایت کی کہ وہ ضعیف افراداور بچوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشن آئے۔ ریلوے اسٹیشن پر تقریباً 1100مسافرین تھے۔اس احتجاج کے بعد متبادل کے طور پر، ریلویز نے وشاکھاپٹنم جانے والی ایل ٹی ٹی ٹرین میں دو اضافی کوچوں کی مدد سے 200 مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچایا ہے۔

Photo Source: @Hyderabad_Mail