شمالی بھارت

کیا اب پاکستانی شہری سیما حیدر کو بھی واپس بھیج دیاجائے گا؟

ایک ویڈیو پیغام میں سیما حیدر نے کہا کہ میں پاکستان کی بیٹی تھی، اب ہندوستان کی بہو ہوں۔ میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔ مودی جی اور یوگی جی سے اپیل ہے کہ مجھے ہندوستان میں رہنے دیں۔"

نوئیڈا: پاکستانی شہری سیما حیدر جس نے اپنے ہندوستانی عاشق سچن مینا سے شادی کرنے کیلئے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئی تھی، ملک سے نکالے جانے کے خدشہ سے  وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے ہندوستان میں رہنے کی اجازت کی اپیل کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں غیرقانونی طور پر مقیم 17 بیرونی شہری گرفتار
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کے بعد حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا سروسز معطل کر دی ہیں اور موجودہ ویزوں کو 27 اپریل سے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجہ میں سیما حیدر کا بھی مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں سیما حیدر نے کہا کہ میں پاکستان کی بیٹی تھی، اب ہندوستان کی بہو ہوں۔ میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔ مودی جی اور یوگی جی سے اپیل ہے کہ مجھے ہندوستان میں رہنے دیں۔”

یاد رہے کہ سیما حیدر نے 2023 میں اپنے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہو کر سچن مینا سے شادی کی تھی۔ سیما پہلے ہی سندھ، پاکستان میں شادی شدہ تھیں، لیکن انہوں نے مذہب تبدیل کر کے ہندو دھرم اختیار کر لیا اور اب اپنے شوہر کے ساتھ اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں مقیم ہیں۔

سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیما اب پاکستانی شہری نہیں رہی۔ ان کی شادی ہندوستانی شہری سچن مینا سے ہوئی ہے اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی بھارتی مینا کی پیدائش بھی ہوئی ہے۔ اُن کی شہریت اب اُن کے ہندوستانی شوہر سے جڑی ہوئی ہے، اس لئے ان پر مرکزی حکومت کی ہدایات لاگو نہیں ہوتیں۔”