سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

طیارہ حادثہ کے وقت کلمہ کا ورد کرنے والے مسافر معجزانہ طورپر محفوظ رہے (ویڈیو ضرور دیکھیں)

معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھ رہے ہیں اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھا رہے ہیں۔

باکو: آذربائیجان کے مسافر طیارہ کی تباہی سے قبل کلمہ پڑھنے والے مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والی آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز میں سوار مسافر کو اللہ نے محفوظ رکھا، حادثہ میں انھیں چہرے پر صرف معمولی خراشیں ہی آئیں۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات

معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھ رہے ہیں اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھا رہے ہیں۔

مسافر نے دوران پرواز، طیارہ گرنے سے چند منٹ قبل اپنی اہلیہ کیلئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ویڈیو میں انھیں کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مسافر طیارہ گرنے سے قبل کی ویڈیو، مسافر کلمہ پڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آذربائیجان سے روس کیلئے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی طرف محو پرواز تھا۔

اب حادثہ کے شکار ہونے والے اس مسافر طیارے کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے، روسی یا چیچن فورس کے چلائے گئے میزائل کے فضا میں پھٹنے کے باعث اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے ہیں۔