دہلی

ویڈیو: حقیقی خطِ قبضہ پر پٹرولنگ، ہند۔چین کے مابین معاہدہ، ملک 2020 کے موقف پر واپس: وزیرخارجہ جئے شنکر

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ نے کہا کہ ہندوستانی اور چینی فوجی اب اپنی طلایہ گردی (پٹرولنگ) بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جیسی وہ 2020 میں سرحد پر تصادم سے پہلے کیا کرتے تھے۔

نئی دہلی (منصف نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ نے کہا کہ ہندوستانی اور چینی فوجی اب اپنی طلایہ گردی (پٹرولنگ) بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جیسی وہ 2020 میں سرحد پر تصادم سے پہلے کیا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
جئے شنکر کی قوم پرستی پر راہول گاندھی کی تنقید

قبل ازیں دن میں معتمد خارجہ وکرم مسری نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان اور چین ہمالیائی علاقہ میں حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) پر طلایہ گردی انتظامات سے متعلق معاہدہ پر پہنچ چکے ہیں جس کے نتیجہ میں دونوں فوجیں پیچھے ہٹ سکتی ہیں اور کشیدگی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

برکس چوٹی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نریندرمودی کے کل دورہ روس سے پہلے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جئے شنکر نے این ڈی ٹی وی کے ایڈیٹر اِنچیف سنجے پگالیہ کو بتایا کہ ہم پٹرولنگ سے متعلق ایک معاہدہ پر پہنچ چکے ہیں اور 2020 کی پوزیشن پر واپس ہوچکے ہیں۔

اِس کے ساتھ ہی میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ چین کے ساتھ پیچھے ہٹنے کی بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔ کچھ ہی عرصہ میں تفصیلات سامنے آئیں گی۔ جئے شنکر نے کہا کہ چند علاقے ہیں جہاں 2020 کے بعد انہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر ہمیں روک دیا تھا اور ہم نے انہیں روک دیا تھا۔

اب ہم ایک مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں جس کے ذریعہ ویسی ہی پٹرولنگ کی جائے گی جیسی 2020 تک کی جاتی تھی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حقیقی خط قبضہ پر کامیابی ایک اچھا واقعہ ہے جو ہماری متحمل اور مستقل سفارتکاری کے نتیجہ میں پیش آیا ہے۔

جئے شنکر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ مختلف مراحل پر لوگوں نے ہمت ہار دی تھی لیکن ہم ہمیشہ اس بات پر قائم رہے تھے کہ ہمیں جوابی کارروائی کے طور پر فوجیں تعینات کرنا ہے اور ہم ستمبر 2020 سے بات چیت کررہے تھے۔ یہ بہت ہی صبر آزما عمل تھا اور توقع ست زیادہ پیچیدہ بھی تھا۔