پون کلیان 7 اور 8 فروری کو تلنگانہ میں بی جے پی کی بلدی انتخابات کی مہم میں حصہ لیں گے
تلنگانہ میں بلدی انتخابات 11 فروری کو ہونے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں فیصلہ مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی اور بی جے پی کے ریاستی صدر این رام چندر راؤ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران لیا گیا۔
حیدرآباد: جناسینا کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان 7 اور 8 فروری کو تلنگانہ میں بی جے پی کی بلدی انتخابات کی مہم میں حصہ لیں گے۔
تلنگانہ میں بلدی انتخابات 11 فروری کو ہونے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں فیصلہ مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی اور بی جے پی کے ریاستی صدر این رام چندر راؤ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران لیا گیا۔
رام چندر راؤ کی جانب سے ان انتخابات میں بی جے پی کی تائید کی درخواست پر پون کلیان نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انتخابی مہم میں شامل ہونے پر اتفاق کیا۔
توقع ہے کہ پون کلیان شمالی تلنگانہ کے علاقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے جہاں بی جے پی نسبتاً مضبوط پوزیشن میں ہے۔ منگل کے روز نامزدگیوں کی واپسی کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے بدھ سے اپنی انتخابی مہم تیز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پون کلیان کی آمد سے بی جے پی کی انتخابی مہم کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔