آندھراپردیش

اے پی: شرمیلا نے کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آج کڑپہ لوک سبھا حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
کے سی آر پر شکست کا خوف طاری: شرمیلا
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

انہوں نے کلکٹریٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی کے دستاویزات کے سیٹ حوالے کئے۔ان کے ساتھ ان کی چچازاد بہن وائی ایس سنیتا بھی تھیں۔

قبل ازیں شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر ہیں نے ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایہ میں واقع اپنے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی سمادھی پہنچ کر ان کو خراج پیش کیا۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کڑپہ کے عوام بہتر فیصلہ دیں گے۔واضح رہے کہ شرمیلا، موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں۔