شمالی بھارت

غیرقانونی دراندازی رُکنے کے بعد ہی مغربی بنگال میں امن قائم ہوگا: امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے دن کہا کہ مغربی بنگال میں امن غیرقانونی دراندازی رکنے کے بعد ہی قائم ہوگا۔

کولکتہ (آئی اے این ایس)مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے دن کہا کہ مغربی بنگال میں امن غیرقانونی دراندازی رکنے کے بعد ہی قائم ہوگا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار

انہوں نے ضلع شمالی چوبیس پرگنا کے پٹراپول لینڈپورٹ میں نئے پیاسنجر ٹرمینل بلڈنگ اور مائتری دوار کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ 2026ء میں مغربی بنگال میں تبدیلی لائیے، بی جے پی ریاست میں غیرقانونی دراندازی پوری طرح روک دے گی۔

انہوں نے کرپشن کے مسئلہ پر ترنمول کانگریس اور چیف منسٹر ممتابنرجی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے پوچھا کہ ممتابنرجی نے مغربی بنگال کی ترقی کے لئے کیا ہے؟۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ مغربی بنگال میں مرکزی فنڈس کے استعمال میں کرپشن عام ہے۔

مرکزی اسکیموں کا پیسہ حقیقی استفادہ کنندگان تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ ترنمول کانگریس سے جڑے لوگ ہی اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ پورٹس،سرحدپار اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔