شمال مشرق

انڈیا بلاک حکومت، این آر سی اور سی اے اے رد کردے گی؟

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے سارے ملک کو ڈٹینشن سنٹر (حراستی مرکز) بنادیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مرکز میں اپوزیشن انڈیا بلاک کی حکومت بنی تو سی اے اے اور این آر سی رد کردیا جائے گا۔

سلچر(آسام): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے سارے ملک کو ڈٹینشن سنٹر (حراستی مرکز) بنادیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مرکز میں اپوزیشن انڈیا بلاک کی حکومت بنی تو سی اے اے اور این آر سی رد کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
سی اے اے، این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کا ملین مارچ احتجاج تاریخی : محمد مشتاق ملک
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

آسام میں 4 ٹی ایم سی امیدواروں کی تائید میں انتخابی ریالی سے یہاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اگر تیسری مرتبہ برسراقتدار آئے تو نہ تو جمہوریت باقی رہے گا اور نہ ہی ملک میں الیکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سارے ملک کو حراستی مرکز بناڈالا۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسا خطرناک الیکشن پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ان کی پارٹی ٹی ایم سی تمام علاقوں کو پسند کرتی ہے۔ وہ مذہبی خطوط پر لوگوں کو بانٹنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک کی جیت ہوئی تو نہ تو نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) ہوگا‘ نہ سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ (سی اے اے) ہوگا اور نہ ہی یکساں سیول کوڈ(یو سی سی)۔ ہم بھیدبھاؤ والے سارے قوانین منسوخ کردیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ لوک سبھا الیکشن میں آسام میں ترنمول کانگریس کے چاروں امیدواروں کو ووٹ دیں۔

انہو ں نے اعلان کیا کہ 2026 کے اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی تمام 126 نشستوں سے مقابلہ کرے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ صرف ایک ٹریلر ہے‘ فائنل باقی ہے۔ میں پھر آؤں گی۔ انہوں نے نوراتری کے دوران نان ویج ڈشیس کھانے والوں پر تنقید کے لئے بھی بی جے پی پر برہمی ظاہر کی اور کہا کہ کیا کھانا ہے‘ کیا نہیں کھانا ہے یہ فیصلہ انفرادی ہوتا ہے۔

بی جے پی ہندوستان میں صرف فسادات چاہتی ہے۔ وہ صرف ایک ضمانت دے سکتی ہے کہ ووٹوں کی لوٹ مار فسادات ہوں گے۔ ٹی ایم سی سربراہ نے منی پور کے نسلی تشدد کا بھی ذکر کیا جہاں مئی 2023 سے 219 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔