جرائم و حادثات
تلنگانہ: ضلع محبوب آبادمیں رائس مل میں آگ لگ گئی
تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے کیسمودرم علاقہ کی رائس مل میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے کیسمودرم علاقہ کی رائس مل میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔
مقامی افرادنے مل سے دھواں اٹھتا دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد تین فائربریگیڈ س کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں سے آگ پر قابو پایا۔
آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآیا۔
اس واقعہ کے نتیجہ میں مل میں رکھے کئی اناج کے تھیلے جل کر خاکستر ہوگئے۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔