شمالی بھارت
اترپردیش میں جمعتہ الوداع پرامن

لکھنو (پی ٹی آئی) اترپردیش کی مساجد میں آج نماز جمعتہ الوداع پرامن رہی۔ سیکوریٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔
لکھنو اور سنبھل کے علاوہ ضلع امیٹھی کی 367 مساجدمیں نماز جمعہ پرامن رہی۔
حساس علاقوں پر سی سی ٹی وی کے ذریعہ نظر رکھی گئی۔ مرزا پور ضلع میں بھی کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں۔