کرناٹک

چکن کے کھانے کے بعد32طالبات علیل

32 میں سے چھ طالبات صحت مند ہوگئیں تاہم مابقی طالبات زیرعلاج ہیں۔ ایس ٹی ہاسٹل میں 148 طالبات زیرتعلیم ہیں۔ ان میں سے 131 طالبات نے چہارشنبہ کی رات نان ویج جبکہ 17طالبات نے ویج غذاکھائی۔

وجئے نگر: وجئے نگر ضلع کے ایک ہاسٹل میں 30 سے زائد طالبات چکن کھانے کے بعد بیمار پڑگئیں۔ یہ واقعہ ضلع کے ہوسپیٹ ٹاؤن کے میٹرک ایس ٹی گرلس ہاسٹل میں پیش آیا۔ ہاسٹل کے اندر ڈنر میں چکن کھانے کے بعد نصف شب کو ان میں دردشکم، دست و قئے کی علامات پیدا ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ
پرانی حویلی کے ایک رسٹورنٹ میں سمیت غذا سے 43 افراد متاثر، ایک کی حالت انتہائی نازک
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 300 طالبات، سمیت غذا سے متاثر
کوچی کی ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد 68 افراد بیمار

طلباء کو ہوسپیٹ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ 28 طالبات کو نصف شب کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا جبکہ مزید چار طالبات بیما ر پڑگئیں اور انہیں شریک دواخانہ کرانے کے بعد مریضوں کی تعداد32ہوگئی۔

32 میں سے چھ طالبات صحت مند ہوگئیں تاہم مابقی طالبات زیرعلاج ہیں۔ ایس ٹی ہاسٹل میں 148 طالبات زیرتعلیم ہیں۔ ان میں سے 131 طالبات نے چہارشنبہ کی رات نان ویج جبکہ 17طالبات نے ویج غذاکھائی۔

 ڈنر کے بعد وہ سونے چلی گئیں۔رات تقریباً 2 بجے طالبات نے دردشکم کی شکایت کی۔  بعد ازاں ان میں دیگر علامات بھی پیدا ہوگئیں۔ حکام نے طالبات کے بیمار پڑنے کی حقیقی وجہ معلوم کرنے ان کے خون کے نمونے حاصل کرنے کی ہدایت دی۔

 حکام نے چکن کے نمونوں کو بھی چانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔ وجئے نگر ضلع کمشنر دیواکاس نے دواخانہ میں طالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ رپورٹ وصول ہوتے ہی خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کو شبہ ہے کہ ڈنر میں چکن کھانے کے بعد طالبات علیل ہوگئیں۔ تحقیقات جاری ہے۔