شمالی بھارت

ہنومان کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے بعد لوگ مشتعل (ویڈیو وائرل)

تحصیلدار اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو منایا۔ بجرنگ دل کی طرف سے پولیس کو دی گئی شکایت میں سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے اور مورتی کو دوبارہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر کے نصیر آباد میں ہفتہ کی صبح ہنومان کی مورتی کو نقصان پہنچانے کے بعد لوگوں میں مشتعل ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ہنومان چوک کے صدر بازار میں واقع مندر میں آج ہنومان جی کی مورتی کو نقصان پہنچانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہندو عوام اور بجرنگ دل کے ارکان یکجہتی کے طور پر جائے واقع پر پہنچ گئے اور صبح سے کھلے بازار بند کر کے احتجاج شروع کیا۔

تحصیلدار اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل لوگوں کو منایا۔ بجرنگ دل کی طرف سے پولیس کو دی گئی شکایت میں سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرنے اور مورتی کو دوبارہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے مندر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں ایک خاتون کو دیکھا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، لیکن لوگ مطمئن نہیں ہیں کیونکہ عورت صرف چند لمحوں کے لیے نظر آتی ہے۔ پولیس خاتون سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ فی الحال معاملہ پرسکون ہے اور بازار بھی کھل گئے ہیں۔