عوام، ناٹک بازوں سے چوکس رہیں: کے سی آر
آپ کے سامنے اگر کوئی آکر آنسو بہائے آپ سے دلفریب وعدے کرے تو آپ ان ناٹک بازوں کے ورغلانے میں نہ آئیں۔ اس بات کو مان لیں کہ ریاست میں پھر ایک بار بی آر ایس کو ہی اقتدار حاصل ہوگا۔ میں اب تک نصف تلنگانہ کا دورہ کرچکا ہوں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ عوام مکمل طور پر بی آر ایس کے ساتھ ہیں اور 30 نومبر کو ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ایساء تماشہ دکھائیں گے جسے زندگی بھر نہیں بھلاپائیں گے۔ آج کریم نگر مستقر پر منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس، عوام کے ساتھ ہے اور عوام بی آر ایس کے ساتھ۔ ہم عوام کو تیقن دینا چاہتے ہیں کہ آپ کا مستقبل مزید تابناک ہوگا۔
آپ کے سامنے اگر کوئی آکر آنسو بہائے آپ سے دلفریب وعدے کرے تو آپ ان ناٹک بازوں کے ورغلانے میں نہ آئیں۔ اس بات کو مان لیں کہ ریاست میں پھر ایک بار بی آر ایس کو ہی اقتدار حاصل ہوگا۔ میں اب تک نصف تلنگانہ کا دورہ کرچکا ہوں۔
ہر طرف ماحول ہمارے حق میں سازگار ہے۔ ہم کو خدشات کی نذر ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو اہمیت دینے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔30نومبر کو ہم ایسا تماشہ دکھائیں گے جس کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتیں ششدر رہ جائیں گی۔
ریاست تلنگانہ، معاشی طور پر زبردست ترقی کرنے جارہی ہے کے سی آر نے کہا کہ سرزمین کریم نگر باشعور عوام کا گہوارہ ہے۔ یہاں کے عوام جھوٹ، مکر وفریب میں آنے والی نہیں ہے۔ یہاں کے عوام ووٹ کی طاقت اور اہمیت کو جانتے نہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بی آر ایس کو ہی کامیاب بنائیں گے۔