کھیل

روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے

روہت کو میچ شروع ہونے سے پہلے اس کارنامے تک پہنچنے کے لیے 21 رن درکار تھے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ مچل اسٹارک کی گیند پر چوکا لگا کر بنایا۔ وہ ایسا کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز ہیں۔

احمد آباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے یہاں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران ہفتہ کو بین الاقوامی کرکٹ میں 17,000 رن مکمل کر لئے۔

متعلقہ خبریں
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
خلیل احمد آئی پی ایل میں تیزترین 50 وکٹ لینے والے ہندوستانی بولر
بابراعظم سے ونڈے اور ٹسٹ کی کپتان چھن جانے کا خطرہ
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل

روہت کو میچ شروع ہونے سے پہلے اس کارنامے تک پہنچنے کے لیے 21 رن درکار تھے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ مچل اسٹارک کی گیند پر چوکا لگا کر بنایا۔ وہ ایسا کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز ہیں۔ روہت تاہم اس آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکے اور 58 گیندوں پر 35 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

سال 2007 میں ڈیبیو کرنے والے روہت نے اپنے کیریئر میں 438 بین الاقوامی میچ کھیل کر 17014 رن بنائے ہیں۔ روہت نے اپنے شاندار کیریئر میں 47 سنچریاں اور 92 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، جب کہ ان کا سب سے زیادہ سکور 2011 میں سری لنکا کے خلاف 264 ہے۔