حیدرآباد

تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں:ڈاکٹر لکشمن

لکشمن نے کہاکہ بی آرایس کی طرح، کانگریس کی حکومت بھی الفاظ کا کھیل کھیلتے ہوئے وقت ضائع کررہی ہے۔یہ پارٹی کا کھلا جھوٹ، دھوکہ دہی، سازش ہے جس سے تلنگانہ کے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا لکشمن نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کانگریس سے ناراض ہیں۔ انہوں نے شہرحیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو دھان کی فصل کا بونس نہیں دیا گیا۔وزیراعلی ریونت ریڈی کو جواب دینا چاہئے کہ ان انتخابات میں کسانوں کو کانگریس کو ووٹ کیوں دینا چاہئے؟

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

 بی آرایس کی طرح، کانگریس کی حکومت بھی الفاظ کا کھیل کھیلتے ہوئے وقت ضائع کررہی ہے۔یہ پارٹی کا کھلا جھوٹ، دھوکہ دہی، سازش ہے جس سے تلنگانہ کے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ آپ کسان کے کھاتے میں 15 ہزار روپے کیوں نہیں ڈال دیتے؟انہوں نے پوچھا کہ کالیشورم، میڈی گڈہ، دھرانی، ڈرگ مافیا، بجلی کی خریداری، فون ٹیپنگ کرپشن کے معاملات میں رشوت خوری کے الزامات لگائے گئے، کیا ان میں سے کسی کو سزا دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں؟