دہلی

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیں گے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔ یہ ہندوستانی فوج کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ نریندر مودی کے دفتر میں بنایا گیا منصوبہ ہے جو فوج پر مسلط کیا گیا ہے“۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا”اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔ یہ ہندوستانی فوج کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ نریندر مودی کے دفتر میں بنایا گیا منصوبہ ہے جو فوج پر مسلط کیا گیا ہے“۔

انہوں نے کہا” شہداءکے ساتھ دو طرح کاسلوک نہیں کیا جا سکتا، ملک کے لیے قربانی دینے والے ہر شخص کو شہید کا درجہ ملنا چاہیے“۔گاندھی نے کہا”جیسے ہی انڈیا الائنس کی حکومت بنتی ہے، ہم فوری طور پر اس اسکیم کو منسوخ کر دیں گے اور پرانے مستقل بھرتی کے عمل کو دوبارہ نافذ کریں گے“۔

a3w
a3w