مشرق وسطیٰ

عوام تیار رہے،ملک کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا:نیتین یاہو

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا،شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا لیکن اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کےلیے تیار ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل ایام کا سامنا کرنا ہوگا۔ نیتین یاہو نے تل ابیبی میں قریہ فوجی اڈے پر کابینہ اجلاس کے بعد پریس کو ایک بیان دیا۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہی، اسرائیل نے حزب اللّٰہ چیف آف اسٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا،شہریوں کو مشکل دنوں کا سامنا ہوگا لیکن اسرائیل ہر طرح کی صورتحال کےلیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے تاحال حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

a3w
a3w