تلنگانہ

عوام پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے: کے ٹی آر

صدر بی آر ایس کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں پٹرول‘ ڈیزل‘ دال‘ نمک اور دیگر اشیائے ضروریہ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے غریب عوام کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں پٹرول‘ ڈیزل‘ دال‘ نمک اور دیگر اشیائے ضروریہ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے غریب عوام کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

اب وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب منعقد کرکے مذہب کے نام پر ملک کے عوام کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کررہے ہیں۔

ملک کے عوام باشعور ہیں‘ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ کے ٹی آر چیوڑلہ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے 420 وعدوں پر عمل آوری نہ کرنے پر عوام میں ناراضگی پیدا ہورہی ہے۔ اگر حکومت 100 یوم میں ان وعدوں پر عمل آوری نہیں کرے گی تو عوام حکومت کے خلاف ہوجائیں گے۔