جرائم و حادثات

ٹرک اور پک اپ کے ٹکرانے سے ڈرائیور کی موت، دوسرا زخمی

بہار کے ضلع نوادہ میں مفصل تھانہ علاقہ کے امبیکا بیگھہ کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑی پک اپ گاڑی اور ٹرالی ٹرک کے ٹکرانے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی اور دوسرا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

نوادہ: بہار کے ضلع نوادہ میں مفصل تھانہ علاقہ کے امبیکا بیگھہ کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑی پک اپ گاڑی اور ٹرالی ٹرک کے ٹکرانے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی اور دوسرا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

پولس ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات کھیرے لے جانے والی پک اپ گاڑی جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے بیگوسرائے کی طرف جارہی تھی، راستے میں امبیکا بیگھہ کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں پک اپ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مہلوکہ ڈرائیور کی شناخت بیگوسرائے ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے شیو دیال یادو کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ زخمی کنڈکٹر نتیش کمار ہے جو بیگوسرائے کے بھگوان پور کا باشندہ ہے۔

a3w
a3w