دہلی

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے محترمہ موئترا کی رکنیت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ قبل ازیں ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ پر کچھ دیر ایوان میں بحث ہوئی جس کے بعد اسے منظور کر لیا گیا۔

نئی دہلی: لوک سبھا نے جمعہ کو ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی رکنیت صوتی ووٹ سے منسوخ کردی۔ موئترا سے متعلق اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ آج ہی لوک سبھا میں پیش کی گئی۔ ان پر ‘پیسے لیکر سوال پوچھنے’ کا الزام تھا اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ آج لوک سبھا میں پیش کی گئی، جس کی سفارش کی بنیاد پر ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مہوا موئترا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا نیا الزام
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے محترمہ موئترا کی رکنیت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ قبل ازیں ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ پر کچھ دیر ایوان میں بحث ہوئی جس کے بعد اسے منظور کر لیا گیا۔

رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد مختصر بحث ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں، خاص طور پر ترنمول کانگریس نے اسپیکر سے بار بار درخواست کی کہ محترمہ موئترا کو ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، لیکن اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے رکن پارلیمنٹ ونود کمار سونکر کی سربراہی میں اس معاملے پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے 9 نومبر کو اپنی میٹنگ میں ‘پیسے لینے اور ایوان میں سوال پوچھنے کے الزام میں موئترا کی لوک کی رکینت ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

 ‘ کمیٹی کے دس میں سے چھ اراکین نے رپورٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن کے چار اراکین نے رپورٹ پر اتفاق نہیں کیا۔ بی جے پی کے نشی کانت دوبے نے موئترا کے خلاف یہ شکایت کی تھی۔

جیسے ہی کمیٹی کے چیئرمین نے رپورٹ پیش کی، کانگریس اور ترنمول کے اراکین اسپیکر کی کرسی کے قریب آگئے اور رپورٹ کی کاپی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے ووٹنگ سے پہلے رپورٹ کی سفارشات پر بحث کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w