دہلی

ری نیمنگ کمیشن قائم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں خارج

سپریم کورٹ نے پیر کے دن مفادِ عامہ کی ایک درخواست (پی آئی ایل) خارج کردی جس میں پرانے‘ ثقافتی اور مذہبی مقامات کے اصل نام بحال کرنے جنہیں حملہ آوروں نے بدل دیا تھا‘ ری نیمنگ کمیشن قائم کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن مفادِ عامہ کی ایک درخواست (پی آئی ایل) خارج کردی جس میں پرانے‘ ثقافتی اور مذہبی مقامات کے اصل نام بحال کرنے جنہیں حملہ آوروں نے بدل دیا تھا‘ ری نیمنگ کمیشن قائم کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی ناگارتنا پر مشتمل بنچ نے وکیل اشوینی اُپادھیائے کی داخل کردہ درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) کے مقصد پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس سے وہ مسائل زندہ ہوجائیں گے جو ملک میں آگل لگاتے رہیں گے۔

بنچ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ملک پر حملے ہوئے اور بیرونی طاقت نے اس پر حکومت کی۔ ہم اپنی تاریخ کا چنندہ حصہ نہیں چاہ سکتے۔

عدالت نے کہا کہ ہمارا ملک سیکولر ہے اور ہندوازم‘ طرزحیات ہے جس نے سبھی کو سمولیا ہے۔