مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں زائرین کیلئے 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹس

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو مسجد الحرام کی مختلف منزلوں پر آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹس کا انتظام کیا ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو مسجد الحرام کی مختلف منزلوں پر آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹس کا انتظام کیا ہے۔

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد الحرام میں انتظامیہ کے ایک عہدیدار انجینیئر ریان بدر نے بتایا کہ شاہ فہد کی توسیع والی عمارت میں 65 الیکٹرانک زینے ہیں جبکہ صفا اور مروہ کے قریب 221 الیکٹرانک زینے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مسجدالحرام میں الیکٹرانک زینے ایسے مقامات پر بنائے گئے ہیں جہاں زائرین کو ان کی ضرورت تھی۔

انجینئر ریان بدر نے کہا کہ ’ہر زینے کے لیے جگہ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر اور زائرین کے رش کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ’مسجد الحرام میں مجموعی طور پر 510 الیکٹرانک زینے اور 40 لفٹیں ہیں۔ ان کی مسلسل اصلاح و مرمت ہوتی رہتی ہے‘۔

a3w
a3w