فون ٹیپنگ معاملہ۔کے ٹی راما راو کی مرکزی وزیر بنڈی سنجے کو قانونی نوٹس
کے ٹی آر نے نوٹس میں الزام لگایا کہ بنڈی سنجے کے تبصرے جھوٹے، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 8 تاریخ کو مرکزی وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں فون ٹیپنگ کے سلسلہ میں الزامات عائد کیے تھے۔
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نے تلنگانہ میں فون ٹیپنگ معاملہ پر دیے گئے بیانات کے سلسلہ میں مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کو قانونی نوٹس بھیجی ہے۔
کے ٹی آر نے نوٹس میں الزام لگایا کہ بنڈی سنجے کے تبصرے جھوٹے، بے بنیاد اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 8 تاریخ کو مرکزی وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں فون ٹیپنگ کے سلسلہ میں الزامات عائد کیے تھے۔
کے ٹی آر کے وکلاء نے نوٹس میں کہا کہ بنڈی سنجے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوام میں کے ٹی آر کی ساکھ کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ الزامات کسی بھی ثبوت پر مبنی نہیں بلکہ صرف سیاسی فائدے کے لیے لگائے گئے ہیں۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ سات دن کے اندر بنڈی سنجے کے ٹی آر سے معافی مانگیں اور آئندہ ان یا ان کے ارکان خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے بدنیتی پر مبنی الزامات نہ لگائیں۔ اس میں کہاگیا ہے کہ ان الزامات سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری بھی بنڈی سنجے پر عائد ہوگی۔