تلنگانہ

فون ٹیپنگ کیس،سپریم کورٹ نے پربھاکر راؤ کی ضمانت کے معاملہ پر سماعت ملتوی کر دی

تلنگانہ حکومت نے پربھاکر راؤ کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ منگل کو اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ریاستی حکومت کے وکیل سدھارتھ لترا نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ہلچل مچانے والے فون ٹیپنگ کیس میں اہم ملزم اور ایس آئی بی کے سابق سربراہ پربھاکر راؤ کی ضمانت کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے

تلنگانہ حکومت نے پربھاکر راؤ کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ منگل کو اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ریاستی حکومت کے وکیل سدھارتھ لترا نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت 25 تاریخ تک کے لیے ملتوی کر دی۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ اگلی سماعت مکمل ہونے تک پربھاکر راؤ کی ضمانت قبل از گرفتاری برقرار رہے گی۔