آندھراپردیش

ویڈیو: ضلع چتور میں ہاتھی زرعی باؤلی میں گرگیا

مقامی افراد کی اطلاع پر چتورفاریسٹ رینج کے فاریسٹ گارڈس نے کامیابی کے ساتھ راحت آپریشن انجام دیتے ہوئے اس ہاتھی کو غرقاب ہونے سے بچالیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں ایک ہاتھی زرعی باولی میں گرگیا۔ یہ واقعہ مغلی گاؤں میں پیش آیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر چتورفاریسٹ رینج کے فاریسٹ گارڈس نے کامیابی کے ساتھ راحت آپریشن انجام دیتے ہوئے اس ہاتھی کو غرقاب ہونے سے بچالیا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1592415526265184256

محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور تامل ناڈو سے ہاتھیوں کے جھنڈ اے پی کے ضلع چتور کی سرحد میں داخل ہوتے اوراور فصلوں کو نقصان پہنچایاکرتے ہیں۔

گذشتہ تین سالوں سے ان ہاتھیوں کے کسانوں پر حملوں کے بھی واقعات پیش آچکے ہیں۔

وزیرجنگلات رام چندرریڈی نے محکمہ جنگلات کے اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے اور ہاتھیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

تاحال ہاتھیوں کے حملوں میں 6کسانوں کی موت ہوگئی ہے۔

a3w
a3w