ایشیاء

پی آئی اے پرواز کی پہیہ کے بغیر لاہور میں لینڈنگ

پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس (پی آئی اے) کی ایک ڈومیسٹک (اندرون ِ ملک) پرواز نے لاہور میں ایک پہیہ کے بغیر لینڈنگ کی تاہم جمعرات کی صبح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

لاہور (پی ٹی آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس (پی آئی اے) کی ایک ڈومیسٹک (اندرون ِ ملک) پرواز نے لاہور میں ایک پہیہ کے بغیر لینڈنگ کی تاہم جمعرات کی صبح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
پی آئی اے کو خانگیانہ کا فیصلہ
پاکستان سیریز سے قبل بنگلہ دیش کو دھکا
زہریلی دھند اسکول، بازار اور پارک بند
نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے

پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کراچی۔ لاہورنے جب لاہور ایرپورٹ میں لینڈنگ کی تو پتہ چلا کہ اس کا پیچھے کا ایک پہیہ غائب ہے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پی آئی اے کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی پتہ چلایا جارہا ہے کہ آیا طیارہ نے جس وقت کراچی سے اڑان بھری پہلے سے پہیہ غائب تھا یا ٹیک آف کے دوران الگ ہوگیا۔

کیراچی ایرپورٹ رن وے پر پہیہ کے ٹکڑے پائے گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اڑان بھرتے وقت ایک ٹائر کی حالت اچھی نہیں تھی۔ پی آئی اے ترجمان کے بموجب طیارہ نے بہ آسانی لینڈنگ کی۔