ایشیاء

زہریلی دھند اسکول، بازار اور پارک بند

پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور میں زہریلی دھند نے ہزاروں افراد کو بیمار کردیا ہے جس کے نتیجہ میں حکام اسکولوں‘ بازاروں اور پارکس کو 4 دن کے لئے بند کرانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

لاہور: پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت لاہور میں زہریلی دھند نے ہزاروں افراد کو بیمار کردیا ہے جس کے نتیجہ میں حکام اسکولوں‘ بازاروں اور پارکس کو 4 دن کے لئے بند کرانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نواز شریف لاہور میں ریالی سے خطاب کریں گے
پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کردیا جائے: لاہور ہائی کورٹ
پاکستان میں کئی پٹرول پمپس خالی

ملک کے دوسرے بڑے شہر کو بار بار دنیا کا سب سے آلودہ شہر قراردینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے عوام کو فیس ماسک لگانے اور گھر میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ کئی افراد کو کھانسی ہورہی ہے اور سانس لینے میں دشواری کے مسائل کا سامنا ہے۔

لاہور کے اصل مایو ہاسپٹل کے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے بتایا کہ تنفس سے متعلق عوارض‘ آنکھوں میں انفیکشن اور جلدی امراض کے ساتھ ہاسپٹل لے جانے سے بچنے کے 2 آسان حل ماسک لگانا اور گھروں میں ہی رہنا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہاسپٹل میں ایسے ہی عوارض میں مبتلا ہزاروں افراد کا علاج کیا جاچکا ہے۔ جمعرات کے روز فضاء میں چھوٹے ذرات (PM2.5) کی تعداد 450 تک پہنچ گئی جو انتہائی خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

a3w
a3w