مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران زائرین کا طواف اور دعائیں

بیان میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا، سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں گزشتہ روز مکہ مکرمہ مسجد الحرام سمیت کئی علاقوں میں موسلا بارش ہوئی، عمرہ زائرین نے بارش کے دوران نماز ادا کی، طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا، سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

عسیر، جازان اور الباحہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا جبکہ مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، اشرقیہ ریجن اور نجران میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔