مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج جنگ کے کسی بھی مرحلے میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی: حمدان

حماس کے ردعمل میں فتح کے ترجمان عبدالفتاح دولہ نے جمعہ کے روز العربیہ اور الحدث کو اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کی واحد نمائندہ ہونے کی بنا پر "فلسطین لبریشن آرگنائزیشن‘‘ کی چھتری سے باہر کوئی بھی حکومت قائم نہیں کی جا سکتی۔

غزہ: حماس کے ردعمل میں فتح کے ترجمان عبدالفتاح دولہ نے جمعہ کے روز العربیہ اور الحدث کو اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ فلسطینیوں کی واحد نمائندہ ہونے کی بنا پر "فلسطین لبریشن آرگنائزیشن‘‘ کی چھتری سے باہر کوئی بھی حکومت قائم نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے

قبل ازیں جمعے کو حماس نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو اور انتخابات کی تیاری کے لیے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے متفق ہو گئی ہے۔

فتح کے ترجمان نے کہا کہ "ہم فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک ٹیکنوکریٹک حکومت بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اب ترجیح سیاسی ٹریک پر احترام بحال کرنا اور غزہ کی تعمیر نو کرنا ہے”۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ تحریک فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ایک حکومت بنانے کے لیے متفق ہو گئی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنا، غزہ کی تعمیر نو کا عمل شروع کرنا اور فلسطینی انتخابات کی تیاری کرنا ہے۔

حمدان نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ حماس اپنے مطالبات پر قائم ہے اور میدان جنگ میں اس کا موقف اس کی حمایت کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج جنگ کے کسی بھی مرحلے میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔

حماس کے رہ نما نے ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات کی تعمیل نہ کریں اور شمالی غزہ میں فوری طور پر کام پر واپس جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے لوگ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اوراس کے اداروں کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ انہیں ضروری امداد اور ریلیف فراہم کرنے ان پرسے محاصرہ ختم کرے۔