مشرق وسطیٰ

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ

سعودی حکام کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریاض: سعودی حکام کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
مسجد نبویؐ میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ہی ہوگا
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس
نماز تراویح کیلئے حفاظ کا نظم

گلف نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں سعودی عرب اور دیگر ممالک سے مسلمان عمرہ کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آتے ہیں، جس کی وجہ سے سعودی حکام نے ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ماسک پہننے سے متعدد بیماریوں سے تحفظ ملے گا۔

a3w
a3w