معصوم پر کتے کا حملہ، مالک تماشہ دیکھ کر ہنستا رہا (خوفناک ویڈیو)
متاثرہ بچے کے والد نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچہ پر ہونے والا ظلم ناقابل برداشت ہے اور انہوں نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر کیس درج کیا لیکن ملزم کو نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت کے ذریعہ سزا دی جائے گی۔

ممبئی: ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقہ مانخرد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ظالم شخص نے اپنے خطرناک پِٹ بل کتے کو ایک معصوم 11 سالہ بچے پر حملہ کرنے کیلئے اکسایا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں بچے کی چیخ و پکار اور خوفزدہ چہرہ صاف دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کتے کا مالک یہ سب دیکھ کر ہنستا رہا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچہ علاقہ میں کھڑے ایک آٹو رکشہ کے اندر کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 43 سالہ ملزم، جس کی شناخت محمد سہیل حسن خان کے طور پر ہوئی، نے جان بوجھ کر اپنے پٹ بل کتے کو بچے پر چھوڑ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کونے میں سہما ہوا بیٹھا ہے جبکہ کتا اس کے قریب ہے اور ملزم آٹو کی اگلی سیٹ پر بیٹھا ہنسی مذاق کرتا نظر آتا ہے۔
🚨 SHOCKING & SHAMEFUL
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) July 20, 2025
Mankhurd, Mumbai: 'Peaceful' Sohail Khan deliberately used his pet pitbull to ATTACK an innocent child sitting inside an auto 💔 pic.twitter.com/nP9aJWQQkt
پولیس کے مطابق کتے نے بچہ چہرے پر کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد بچہ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ بچے کے والد، حلیم جمیل خان نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے یقین نہیں آیا کہ کوئی اتنی سنگدلی کیسے کر سکتا ہے لیکن جب ویڈیو دیکھی تو حقیقت کھل کر سامنے آئی۔
متاثرہ بچے کے والد نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچہ پر ہونے والا ظلم ناقابل برداشت ہے اور انہوں نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر کیس درج کیا لیکن ملزم کو نوٹس دے کر چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت کے ذریعہ سزا دی جائے گی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کیا لیکن رسمی کارروائی کے بعد نوٹس جاری کر کے اسے رہا کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ملزم کو سزا دی جا سکتی ہے۔
کتے کے حملہ کے بعد معصوم بچہ شدید خوفزدہ ہے اور نفسیاتی دباؤ میں ہے۔ خاندان والوں کا کہنا ہے کہ بچہ کو اب بھی ڈراؤنے خواب آتے ہیں اور وہ دوبارہ کھیلنے یا تنہا باہر جانے سے گھبرا رہا ہے۔