کرناٹک

سی ایم ابراہیم نے بنگلورو میں قومی کنونشن طلب کرلیا

کرناٹک میں جنتادل ایس کے خارج ریاستی صدر سی ایم ابراہیم(چاند محل ابراہیم)‘ پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے خاندان کے خلاف طاقت کے بڑے مظاہرہ کی تیاری کررہے ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک میں جنتادل ایس کے خارج ریاستی صدر سی ایم ابراہیم(چاند محل ابراہیم)‘ پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے خاندان کے خلاف طاقت کے بڑے مظاہرہ کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے 11 دسمبر کو بنگلورو میں پارٹی کا قومی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریاستی صدر کی حیثیت سے 75 سالہ قائد نے بنگلورو میں قومی سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ پارٹی ارکان اور ملک بھر کے قائدین اس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی سطح کی میٹنگ منعقد کررہے ہیں جس میں گجرات‘ اترپردیش‘ بہار‘ تلنگانہ‘ آندھراپردیش‘ ٹاملناڈو اور کیرالا کے ریاستی صدور و قائدین شرکت کریں گے۔

راجستھان اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی قائدین کی آمد ہوگی۔ سابق وزیر شہری ہوابازی بنگلورو میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈا سیکولرازم کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔

a3w
a3w