آندھراپردیش

وزیر اعظم کو آندھرا میں داخل ہونے کا حق نہیں:وائی ایس شرمیلا

وائی ایس شرمیلا نے چالینج کیا کہ مودی، انتخابی وعدوں کو پورا کریں جنہوں نے آندھرا کے عوام سے کئے تھے۔ انہوں نے پوچھا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کے وعدہ سے کیوں انحراف کیا گیا؟۔

کڑپہ: آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے چہارشنبہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی، ریاست میں داخل ہونے کا حق کھو چکے ہیں کیونکہ مودی نے 10برسوں سے آندھرا پردیش کو دھوکہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا الیکشن بیک وقت منعقد ہورہے ہیں۔ اس لئے وزیر اعظم مودی، آندھرا پردیش کے تعلق سے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ آپ کو ریاست میں داخل ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ریاست کے عوام آپ کو معاف کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

مودی نے 10برسوں تک ریاست کے ساتھ دغا بازی کی اور اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ کڑپہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے یہ بات بتائی۔

ریڈیو دکھاتے ہوئے صدر پردیش کانگریس نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو تحفہ میں ریڈیو روانہ کررہی ہیں تاکہ وزیر اعظم مودی، تلگوعوام کے من کی بات سنیں۔ وزیر اعظم کے حالیہ تواتردوروں کا حوالہ دیتے ہوئے شرمیلا نے دعویٰ کیا کہ مودی، ریاست کو ترقی دینے کیلئے نہیں بلکہ انتخابی سیاست کیلئے اے پی کا مسلسل دورہ کررہے ہیں۔

 انہوں نے چالینج کیا کہ مودی، انتخابی وعدوں کو پورا کریں جنہوں نے آندھرا کے عوام سے کئے تھے۔ انہوں نے پوچھا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کے وعدہ سے کیوں انحراف کیا گیا؟۔ آخر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ریاست کو خصوصی موقف نہ دئیے جانے پر سوال کیوں نہیں اٹھایا؟

 اس طرح انہوں نے ریاست کے نئے صدر مقام امراوتی جس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم مودی نے رکھا تھا، کیوں 10برسوں کے بعد بھی تعمیر نہیں کیا گیا؟ وشاکھا پٹنم کو ریلوے زون بنانے کے وعدہ کو بھی پورانہیں کیاگیا۔