تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں عوامی حکمرانی پروگرام کا آغاز۔مختلف اسکیمات کیلئے عوام سے درخواستوں کی وصولی

تلنگانہ بھر میں عوامی حکمرانی پروگرام کا آغازہوگیا ہے۔ شروع ہوا جو 6 جنوری تک جاری رہے گا۔ریاست کے دارلحکومت حیدرآبادکے علاوہ تمام مواضعات میں صبح آٹھ بجے سے گرام سبھا شروع ہوگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں عوامی حکمرانی پروگرام کا آغازہوگیا ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گا۔ریاست کے دارلحکومت حیدرآبادکے علاوہ تمام مواضعات میں صبح آٹھ بجے سے گرام سبھا شروع ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

درخواستوں کو قبول کرنے کیلئے خواتین، مردوں اور معذوروں کے لیے الگ الگ قطاریں بنائی گئیں۔ ہر 100 درخواست دہندگان کے لیے ایک کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔

ریاست میں جملہ 16 ہزار 395 مقامات پر 12 ہزار 769 گرام پنچایتوں اور 3 ہزار 626 میونسپل وارڈوں میں عوامی حکمرانی کے تحت درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔حکومت نے گرام سبھا کے انعقاد کے لیے 3 ہزار 714 اتھارٹی گروپ تشکیل دیئے ہیں۔ حکومت نے اس پروگرام کی نگرانی کے لیے تمام متحدہ اضلاع کے لیے سینئر عہدیداروں کو مقرر کیا ہے۔

اس پروگرام کی نگرانی کے لیے ہر ضلع کلکٹریٹ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ مہالکشمی رعیتو بھروسہ،گروہا جیوتی، اندرماں انڈلو اوردیگر اسکیموں کے لیے ا بھئے ہستم کے تحت درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) حدود میں اس پروگرام کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس نے جی ایچ ایم سی کے تحت 30 سرکلوں کے لیے 30 خصوصی عہدیداروں کو مقرر کیا ہے۔ حکومت نے گریٹر حیدرآباد کے تحت 6زونوں کے انچارج 6 آئی اے ایس عہدیداروں کو مقرر کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے تحت جملہ600 کاؤنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ پانچ ہزار ملازمین ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

پانچ ہزار واالنٹرس بھی ان کا تعاون کررہے ہیں۔ ایک وارڈ میں چار ٹیمیں بنائی گئی ہیں، ہر ٹیم سات عملے پر مشتمل ہے۔پانچ مختلف فلاحی اسکیموں مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، اندرما انڈلو، گروہا جیوتھی، اورچیوتا کیلئے ایک ہی درخواست فارم ان کاؤنٹرس پر دستیاب کرایا جا رہا ہے۔عوام کو اپنی درخواستوں کے ساتھ آدھار اور راشن کارڈ کی ایک نقل فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

فارم جمع کرانے کے بعد وارڈ کوڈ، درخواست نمبر اور عہدیدارکے دستخط کے ساتھ ایک رسید دی جارہی ہے۔مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ خاتون کو 2,500/- روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 500/- روپے میں گیاس سلنڈر دیا جائے گا۔رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت ہر کسان کو سالانہ فی ایکر 15ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اندرماں مکانات اسکیم کے تحت بے گھر خاندان مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہیں مکان کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے لئے شہید ہونے والوں اور تلنگانہ کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو 250 مربع گز امکنہ اراضی بھی اس اسکیم کے تحت فراہم کی جائے گی۔

گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر خاندان کو 200یونٹ تک مفت برقی فراہم کی جائے گی۔چیوتا اسکیم کے تحت معمرین اور دیگر افراد کو 4 ہزار روپے اور معذورین کو 6ہزار روپے کا ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔

a3w
a3w