کھیل

وزیر اعظم کی ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے ملاقات، مودی نے اُٹھائی ورلڈ کپ ٹرافی

وزیر اعظم مودی کے ساتھ اس خصوصی ملاقات میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، سکریٹری جئے شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے ان کھلاڑیوں سے خصوصی بات چیت کی جو کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان کا نام بلند کر رہے ہیں۔

نئی دہلی: بارباڈوس میں فائنل جیت کر عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم انڈیا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سمیت ہندوستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

وزیر اعظم مودی کے ساتھ اس خصوصی ملاقات میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، سکریٹری جئے شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے ان کھلاڑیوں سے خصوصی بات چیت کی جو کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان کا نام بلند کر رہے ہیں۔

 اس وقت انہوں نے سب کے کھیل کی تعریف کی۔ اس موقع پر کپتان روہت شرما، ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ کے ساتھ وزیر اعظم نے بھی ٹرافی اٹھائی۔

ہندوستانی کھلاڑی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد ممبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی جیت کا جلوس ممبئی میں شام 5 سے 7 بجے تک کھلی بس میں نکلے گا۔ اس کے بعد شام 7.30 بجے ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک مبارکبادی پروگرام ہوگا۔ جس کے بعد کھلاڑی اپنے ہوٹل میں قیام کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

a3w
a3w