یوروپ

بریکنگ: نوبیل انعام برائے امن جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان

نوبیل انعام کمیٹی نے ایک شخصیت اور دو تنظیموں کو مشترکہ طور پر امن کے نوبیل انعام کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اقدار، عسکریت پسندی کی مخالفت اور قانون کے اصولوں کے حق میں ان کی مسلسل کوششیں قابل ستائش ہیں۔

اوسلو: بیلاروس سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے وکیل ایلس بیالیاٹسکی، روسی انسانی حقوق کی تنظیم میموریل اور یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم سینٹر فار سول لبرٹیز کو اس سال کا نوبیل انعام برائے امن دیا گیا ہے۔

نوبیل انعام کمیٹی نے ایک شخصیت اور دو تنظیموں کو مشترکہ طور پر امن کے نوبیل انعام کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اقدار، عسکریت پسندی کی مخالفت اور قانون کے اصولوں کے حق میں ان کی مسلسل کوششوں کے ساتھ، اس سال کے نوبیل امن انعام یافتہ افراد نے اقوام کے درمیان امن اور بھائی چارے کے الفریڈ نوبل کے ویژن کو زندہ رکھا اور اس کی عزت افزائی کی ہے۔ وہ ایک ایسے ویژن پر کام کررہے ہیں جس کی آج دنیا میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

سنٹر فار سول لبرٹیز – جسے 2022 کا نوبل امن انعام دیا گیا ہے – کی بنیاد یوکرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے مقصد سے رکھی گئی تھی۔ اس نے یوکرین کی سول سوسائٹی کو مضبوط کرنے اور یوکرین کو ایک مکمل جمہوریت بنانے کے لئے حکام پر دباؤ ڈالنے کا موقف اختیار کیا ہے۔

بیلاروس کے ایلس بیالیاٹسکی 1980 کی دہائی میں ملک میں جمہوریت کی تحریک کا آغاز کرنے والوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے اپنی زندگی جمہوریت کے فروغ اور پرامن ترقی کے لئے وقف کر رکھی ہے۔

a3w
a3w