قومی

وزیراعظم مودی نے نیتن یاہو سے بات کی، تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہا، "علاقے کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات ہوئی۔ حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ ہندوستان نے لڑائی کے جلد خاتمے کی ضرورت کو دہرایا۔"

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کے دوران مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ کے جلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ


اتوار کی رات اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہئے۔


ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد مسٹر مودی نے پہلی مرتبہ مسٹر نیتن یاہو سے بات کی ہے۔


ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہا، "علاقے کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات ہوئی۔ حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔ ہندوستان نے لڑائی کے جلد خاتمے کی ضرورت کو دہرایا۔”


قابل ذکر ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان اس ٹکراؤ کی وجہ سے مغربی ایشیا کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔


مسٹر مودی نے اتوار کی رات مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کی میٹنگ میں بھی مغربی ایشیا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔