مہاراشٹرا

منہ پر ٹیپ لگانے سے 70سالہ خاتون کی موت

جنوبی ممبئی کے ایک فلیٹ میں تین ڈاکوؤں نے 70 سالہ خاتون اور اس کے شوہر کا منہ ٹیپ سے بند کردیا اور ان کے ہاتھ باندھ دیے جس سے خاتون کی موت ہوگئی۔

ممبئی: جنوبی ممبئی کے ایک فلیٹ میں تین ڈاکوؤں نے 70 سالہ خاتون اور اس کے شوہر کا منہ ٹیپ سے بند کردیا اور ان کے ہاتھ باندھ دیے جس سے خاتون کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

بعد ازاں ڈاکو سونا اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واردات اتوار کی صبح تاردیو علاقہ میں واقع یوسف منزل میں پیش آئی۔

مقتول سریکھا اگروال اور ان کے 75سالہ شوہر مدن موہن اگروال کے علاوہ اس فلیٹ میں کوئی نہیں رہتا تھا۔

آج صبح 6بجے جب یہ جوڑا اپنے فلیٹ سے نکل رہا تھا تو تین ڈاکو وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے دونوں کے منہ پر ٹیپ چپکایا اور ان کے ہاتھ پیر باندھ دیے۔

اس کے بعد وہ طلائی زیورات، گھڑیاں اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئے۔ تاردیو پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ ملزمین کے وہاں سے جانے کے بعد خاتون کا شوہر کسی طرح فلیٹ کے دروازے تک پہنچا اور الارم کا بٹن دبایا۔

بعد ازاں ہاؤزنگ سوسائٹی کے کسی فرد نے ان کی مدد کی۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ خاتون بے ہوش پائی گئی جسے دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔“ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

a3w
a3w