وزیراعظم مودی نے حیدرآباد میں سفران ایئر کرافٹ انجن سروسس مرکز کا ورچوئل افتتاح کیا
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ایئرکرافٹ سروس سنٹرکا قیام ملک کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایم ایس ایم ای شعبہ کو فروغ دینے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور کچھ شعبوں میں 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں سفران ایئرکرافٹ انجن سروسس مرکز کا وزیراعظم نریندر مودی نے ورچوئل طریقہ سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اس کمپنی کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کا شہری ہوابازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اب تک ملک نے 1500 طیاروں کے لئے آرڈرس حاصل ہوئے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ایئرکرافٹ سروس سنٹرکا قیام ملک کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایم ایس ایم ای شعبہ کو فروغ دینے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور کچھ شعبوں میں 100 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ سفران ایئرکرافٹ انجن سروسس کے قیام سے مستقبل میں ایئرکرافٹ بنانے کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، جس کا فائدہ براہِ راست مسافروں کو بھی ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ہندوستان ایئرکرافٹ انجن سروسنگ کے لئے سنگاپور اور ملائیشیا جیسے ممالک پر انحصار کرتا رہا ہے، لیکن اب ملک میں ہی اس سہولت کا آغاز ہونا خوش آئند قدم ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ سب وزیراعظم مودی کے آتمانربھرمشن کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد شہر ہوابازی کے شعبہ میں تیزی سے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔