جرائم و حادثات

ضعیف شخص کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرکے 3 لاکھ روپئے نکالنے والا نوجوان گرفتار

جب نارائنا کے بیٹے نے آکر اے ٹی ایم چیک کیا تو اسے معلوم ہوا کہ کارڈ تبدیل کیا گیا ہے اور رقم غائب تھی۔ اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: اے ٹی ایم مشین سے نقدی نکالنے کے بہانے اے ٹی ایم بدل کر تین لاکھ روپئے کی رقم نکالنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدراچلم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق بھدراچلم کی ایم پی کالونی کا رہنے والا ضعیف شخص نارائنا ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں نقد رقم نکالنے گیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

چونکہ اسے اے ٹی ایم کے بارے میں معلوم نہیں تھا، اس لیے اس نے وہاں موجود ایک نوجوان سے نقد رقم نکالنے میں مدد کرنے کی خواہش کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران ضعیف شخص کا اے ٹی ایم کار ڈ بدل ڈالااوراس کے کھاتہ سے تین لاکھ روپئے کی رقم نکال لی۔

 جب نارائنا کے بیٹے نے آکر اے ٹی ایم چیک کیا تو اسے معلوم ہوا کہ کارڈ تبدیل کیا گیا ہے اور رقم غائب تھی۔ اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے کارڈ کے ذریعہ کئی اشیا کی خرید اری کی۔ پولیس نے کہا کہ عوام کو نقدی کے معاملات میں چوکنا رہنا چاہیے۔اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ نامعلوم افراد کو نہ دیئے جائیں۔

a3w
a3w