سوشیل میڈیاشمالی بھارت

گجرات میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف پوکسو کیس درج

راجستھان میں سروہی کورٹ سے رجوع ہونے کے بعد جمعہ کی دوپہر شکایت درج ہوئی۔ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ گجیندر سنہہ پرمار‘ بی جے پی رکن اسمبلی ہے۔ وہ پچھلی حکومت میں وزیر رہ چکا ہے۔

احمدآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گجیندر سنہہ پرمار اور ہمت نگر کے مہیش پٹیل نامی ایک شخص کے خلاف راجستھان پولیس نے ایک کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی پر پوکسو کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
عجیب سوال۔ تباہ کن ارادے
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری

 لڑکی کی ماں نے جو احمدآباد شہر سے تعلق رکھتی ہے‘ اپنی شکایت میں کہا ہے کہ گجرات کے سیاسی قائد گجیندر سنہہ پرمار سے اس کے خاندانی تعلقات ہیں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ نومبر 2020 میں جیسلمیر ٹور کے دوران گجیندر سنہہ اور مہیش نے آبو روڈ کے قریب اس کی کمسن لڑکی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی۔

 اس پر اس کی گجیندر سنہہ اور مہیش سے لڑائی بھی ہوئی تھی۔ سابق میں اس نے ملزمین کے خلاف شکایت درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے شکایت درج نہیں کی۔

راجستھان میں سروہی کورٹ سے رجوع ہونے کے بعد جمعہ کی دوپہر شکایت درج ہوئی۔ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ گجیندر سنہہ پرمار‘ بی جے پی رکن اسمبلی ہے۔ وہ پچھلی حکومت میں وزیر رہ چکا ہے۔